نیاز پاشا جدون نے تاحیات ہزارہ کے حقوق کی جنگ لڑی،پیر عظمت شاہ
مانسہرہ(تحصیل جنرل رپورٹر) شمال گروپ کے چیف ایڈیٹر نیاز پاشاہ جدون ہزارہ دھرتی کا فخر تھے، مرحوم نے ساری زندگی ہزارہ حقوق کی جنگ لڑی، بابا صحافت نیاز پاشاہ جدون کی وفات پر آج بھی پورا ہزارہ سوگوار ہے ہزارہ کی عوام ان کی صحافتی خدمات کو تاحیات نہیں بول سکتی، ان خیالات کا اظہار مرکزی جائیٹ سیکرٹری مشائخ اتحاد کونسل پاکستان پیر سید عظمت حسین شاہ ترمذی نے روزنامہ شمال سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ شمال گروپ کے چیف ایڈیٹر فخر ھزارہ نیاز پاشاہ جدون نے اپنے اصولوں پر قیام رہتے ھوئے اپنی قلمی جہاد سے مظلوم و بے سہاروں کی آواز کو بلند رکھتے ہوئے ظلم کے اگے سیسہ پلائی دیوار بنے رہے، انہوں نے کہا کہ صوبہ ہزارہ کے قیام تحریک میں بابا صحافت نیاز پاشاہ جدون کا بڑا اہم رول تھا، مرحوم نے اپنے ادارہ شمال کی خاطر کروڑوں کا نقصان برداشت کیا مگر صوبہ ھزارہ قیام تحریک کاز سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے، مرحوم نے اپنی اخری سانس تک ہزارہ عوام حقوق کی جنگ لڑی اور حق و سچ پر ڈٹے رہے جس بابا صحافت نیاز پاشاہ جدون کی صحافتی خدمات پر ہزارہ بھر کی انہیں زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتی ہے