نیاز پاشا جدون غریب عوام کی آواز تھے

0

مانسہرہ(تحصیل جنرل رپورٹر) نیاز پاشا جدون غریب عوام کی آواز تھے، ان کی زندگی کا مقصد صرف اور صرف عوامی حقوق کی باازیابی تھا جسے انہوں نے مرتے دم تک جاری رکھا، فخرصحافت مرحوم نیاز پاشا جدون ھزارہ کا ستون تھے، خزارہ عوام مرحوم نیاز پاشا جدون کی صحافتی خدمات پر عوام انکو خراج عقیدت پیش کرتی ہے، ان خیالات کا اظہار سابق جنرل کونسلر سٹی تین تنویر احمد عرف گڈو نے شمال سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ بابا صحافت نیاز پاشاہ جدون نے ہزارہ اور عوام کے حقوق کے لیے بے پناہ قربانیاں دی، ان کا کہنا تھا کہ مرحوم نیاز پاشاہ جدون ہمیشہ مظلوموں کی آواز بلند کرتے رہے، اعلی صحافتی اقتدار کی پاسداری کرتے ہوئے روزنامہ شمال ایبٹ آباد کے بعد سوات، کراچی اور مظفراباد سے بھی شمال کا اجرا کیا، ان کی وفات سے ھزارہ بھر میں آج بھی سوگ کا سما ہے، تنویر احمد کازید کہنا تھا کہ شمال گروپ کے چیف اییڈیٹر نیاز پاشا جدون نے ایمانداری بہادری اور سچائی کے ساتھ ہمیشہ قلمی جہاد کو جاری رکھتے ھوئے ہزارہ عوام کے جائز حقوق کے دفاع کیا، جس پر ھزارہ بھر کی عوام نیاز پاشا جدون مرحوم کو انکی صحافتی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتی ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.