کمیلہ سٹی کے عوام کا اپنے حقوق کیلئے منظم تحریک چلانے کا اعلان

0

کوہستان اپر کے مرکزی شہر کمیلہ سٹی کے عوام کا اپنے حقوق کیلئے منظم تحریک چلانے کا اعلان کردیا ، واپڈا بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ اور پانی کی قلت کے حوالے سے بروز اتوار سے جدوجہد کا آغاز کرنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کوہستان اپر کے مرکزی شہر کمیلہ سٹی کے عوام اپنے حقوق کے وصول کمر کس لی ہے ۔ آج بعد از نماز جمعہ جامع مسجد کمیلہ سٹی میں عوام کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سابقہ ایم پی اے و امیدوار این اے 12 ملک قدم خان ، خطیب جامع مسجد مولانا عطاءالرحمٰن ، خطیب المدینہ مسجد مولانا عبیداللہ حقانی کی سربراہی میں جملہ عوام الناس ، معززین ، علماء اکرام، لوکل گورنمنٹ کے نمائندوں و دیگر لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا ہیکہ اپنے حقوق کیلئے ایک منظم جدوجہد کریں گے اور ہر قسم کی قربانی دیں کیلئے تیار رہیں گے ۔ انہوں نے کہا اس حوالے اگر ہمیں شٹرڈاون ہڑتال کرنا پڑے یا شاہراہ قراقرم بلاک کر کے احتجاجی دھرما دینے ہڑے کسی بھی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔ انہوں نے اس تحریک کو مذید مستحکم کرنے کیلئے اتوار کے روز ایک حتمی اجلاس رکھا گیا ہے ۔کمیلہ سٹی اور ملحقہ علاقوں کیلئے واپڈا بجلی اور پانی کے حوالے سے ایک منظم جدوجہد کریں اس حوالے سے ایک منظم پلیٹ فارم بنانے کیلئے بروز اتوار بمورخہ 23 جون 2024 کو جامع مسجد کمیلہ میں بعداز نماز ظہر حتمی اجلاس رکھا ہے تمام کمیلہ سٹی کے جملہ باشندگان، علماء اکرام، خطیب ، معززین ، تاجر برادری، لوکل گورنمنٹ کے نمائندے ، تحصیل جلکوٹ، کندیا اور سب ڈویژن سیو بشمول ہربن کے تحصیل چیرمین، تینوں تحصیل کے تمام ویلیج چیرمین کو اطلاع دی جاتی ہیکہ متعلقہ تاریخ کو اپنی حاضری یقینی بنایا جائے تاکہ اتوار کے روز سے آگے کا لائحہ عمل طے کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.