فرائض میں غفلت پر ٹریفک اہلکاروں کوکوارٹرگارڈ بند کرنے کاحکم

0

ایبٹ آباد(سپیشل رپورٹر)ایس ایس پی ٹریفک طارق محمود خان کی جانب سے دفتر ایس ایس پی ٹریفک میں لاری اڈہ، سربن چوک، سٹی ایریاہ، لنک روڈ، سپلائی منڈیاں کے بیٹ انچارجزکوبلواکرسخت ناراضگی کااظہارکیاگیا۔ایس ایس پی ٹریفک کی جانب سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاگیاکہ تمام بیٹ انچارج اپنی بیٹ میں اپنی اپنی نفری کے ہمراہ چست وتوانا ہوکر ڈیوٹی سرانجام دیں خود بھی میدان میں رہ کر ڈیوٹی کریں اور اپنے جوانوں سے ڈیوٹی لیں عوام الناس کو ہرممکنہ سہولت فرہائم کریں اپنی بیٹ میں غلط پارکنگ، منی اڈوں، ریڑیوں تھڑوں اورایسی تمام رکاوٹیں جس سے سڑک کی روانی میں خلل آتاہو ان کا مکمل صفایاکریں۔سرکل ڈی ایس پیز بیٹ انچارجز سمیت دیگر نفری پرکھڑی نظر رکھیں اورڈیوٹی میں غفلت برتنے والے اہلکاروں کوکوارٹر گارڈ بند کرکے لائن کلوزکریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.