حویلیاں، آئی ایس پی آر ٹیم کاماڈرن ایج کالج ایٹ آباد کادورہ
حویلیاں (نمائندہ شمال)آئی،ایس،پی،آرکی ٹیم کا کرنل رضوان اور میجر ذوار زکریاکی قیادت میں اسلام آباد کے سینئر جرنلسٹس کے ہمراہ نادرن ایریا کے دورے کے بعد ماڈرن ایج پبلک سکول اینڈ کالج ایبٹ آبادکا دورہ۔ پرتپاک استقبال،معاون پرنسپل سمیرا واحد نے ماڈرن ایج کی تعلیمی اور ہم نصابی سر گرمیوں کے حوالے سے صحافیوں کو بریفنگ دی۔ سینئیر جرنلسٹ ظفر ہاشمی نے ماڈرن ایج انتظامیہ کا شاندار استقبال اور مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ماڈرن ایج انتظامیہ کی تعلیمی خدمات کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ موجودہ حالات میں تعلیمی نظام کی بہتری پر فوکس کیئے بغیر کامیابی ممکن نہیں۔ پرنسپل عبدالواحد میر نے اپنے خطاب میں کہا کہ صحافی برادری معاشرے میں آنکھ اور کان کی مانند ہیجو ہر قسم کے کٹھن حالات میں کمربستہ رہتی ہے۔ بدقسمتی سے تعلیمی نظام میں خرابیوں کے باعث ہم عا لمی دنیا کا مقابلہ کرنے سے قاصر ہیں۔ عرصہ ڈیڈھ دو سالوں سے تعلیمی نظام بہتری کی جانب گامزن ہے۔ حکمرانوں کو ایلیمنٹری ایجوکیشن پر توجہ دینے کی ضرورت ہے اس ضمن میں صحافیوں پر بھی یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے قلم کے ذریعے حکمرانوں کی توجہ مرکوز کروائیں۔کرنل رضوان نے صحافیوں کو نادرن ایریا کے کامیاب دورے کے دوران بہترین صحافتی ذمہ داریاں نھبانے پر مبارکباد پیش کی اور ماڈرن ایج انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ پرنسپل عبدالواحد میر،معاون پرنسپل سمیرا واحد اور کرنل رضوان نے صحافیوں کو تحائف پیش کیے بعد اذاں ظہرانہ دیا گیا۔