عوامی سہولیات کیلئے مانسہرہ میں ٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول کاافتتاح
مانسہرہ(تحصیل جنرل رپورٹر+ڈسٹرکٹ نامہ نگار)شہریوں و عوامی سہولیات کے پیش نظر ضلع مانسہرہ میں ٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول کاافتتاح کرلیاگیا،ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے ٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول کاباقاعدہ افتتاح کیا،تفصیلات کے مطابق صوبائی گورنمنٹ کے باقائدہ نوٹیفیکیشن کے بعد انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخواہ اخترحیات خان کی جانب سے تمام اضلاع میں ٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکولز کے قیام کے احکامات جاری کئے جس پر مانسہرہ پولیس کی جانب سے مانسہرہ کے رہائیشیوں کیلئے باقاعدہ طور پر ٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول کاآغازکردیاگیا،ٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول مانسہرہ میں پیشہ وارانہ اورماہر میل اورفی میل اساتذہ کی زیر نگرانی تمام شہریوں کے لیے ٹریننگ کاباقاعدہ آغازکردیاگیاہے۔ٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول مانسہرہ میں موٹرسائیکلز،موٹرکار اور LTV ٹریننگ پروگرامز میں داخلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ٹریننگ کی دورآنیہ 14 دن ہے جس میں ڈرائیونگ تھوری و پریکٹیکل کے ساتھ ساتھ روڈ سیفٹی، روڈ سینس، ٹریفک سائینز اورملینیکل تھوری کو بارے میں لیکچرز دیئے جائینگے، ٹیننگ پروگرامزکاآغاز 3 شفٹوں میں کیاجائیگاجس میں ہفتہ والا دن تھوری کلاس اور باقی 5 دن پریکٹیکل کلاس ہوگی۔مانسہرہ کے شہریوں نے صوبائی گورنمنٹ کے اس اقدام کوسراہا جس کی وجہ سے حادثات میں کمی آئیگی اورشہریوں میں ٹریفک سینس پیداہوگی جو کہ ایک خوش آئند بات ہے۔