مانسہرہ، منشیات کراچی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

0

مانسہرہ(خبر نگار خصوصی)مانسہرہ پولیس نے لاکھوں روپے چرس کی کراچی سمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ملزم کوگرفتارکرلیاملزم کے قبضے سے 24کلو523گرام چرس برمد۔تفصیلات کے مطابق ایس پی مانسہرہ ارشد خان،ڈی ایس پی سجاد تنولی اور ایس ایچ و عاصم بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملزم جنیدحیدر بزریعہ مسافر کوچ مختلف اشیا کی پیکنگ میں چرس مانسہرہ سے کراچی سمگل کررہاتھا کہ پولیس نے اسے گرفتار کرکے اس کے قبضے لاکھوں روپے کی چرس برآمد کرلی۔ایس پی ارشد خان نے مزید کہا کہ پولیس نے ڈی پی او شفیع اللہ گنڈا پور کے احکامات پر ضلع کومنشیات فری ضلع بنانے کاتہیہ کررکھا ہے۔منشیات سمیت دیگر جرام پیشہ افراد کے خلاف کاروائی جاری رہے گی پولیس کی گزشتہ تین مہینوں کی کارکردگی بھی بہتر رہی ہے پولیس نے 265مقدمات منشیات درج کے ہیں جس میں 1053کلوگرام چرس،13کلوگرام ہیرن،س،مفروراوربھاری اسلحہ شامل ہیں۔ پولیس نے موبائل چوری میں شامل گروہ بھی گرفتارکیاہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.