ماڈرن ایج گرلزکیمپس میں سٹوڈنٹس کوالٹی سرکلزکی تقریب کاانعقاد
حویلیاں (نمائندہ شمال)جو سٹیج پر گیا وہ جیت گیا یہ بہت بڑی کامیابی ہے اور سٹیج مہیا کرنے والے دادتحسین کے مستحق ہیں،ماڈرن ایج انتظامیہ اس ضمن میں سرفہرست ہے۔عصر حاضر میں ہمیں کچھ منفرد کرنے کی ضرورت ہے۔طلبا کو یکساں مواقع فراہم کرنے چاہئیں۔کمیونٹی انگیجمنٹ کامیابی کی کنجی ہے۔ہمیں اداروں میں کردار سازی اورایمانداری کا سبق دینے پر فوکس کرنا ہو گاان خیالات کا اظہار پروفیسر جمیل انور نے ماڈرن ایج گرلز کیمپس میں منعقدہ سولہویں قومی کنونشن برائے سٹوڈنٹس کوالٹی سرکلز کی تقریب سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ماڈرن ایج بوائز اینڈ گرلزکالج کیمپس سمیت ایبٹ آباد،مانسہرہ،حویلیاں،ہریپور کے نجی وسرکاری اداروں کے طلباوطالبات نے کیس سٹڈی اور اساتذہ نے بیسٹ ایجوکیشن پریکٹس پر اپنے تجربات شئیر کر کے مفید معلومات فراہم کیں۔تقریب کے میزبان وپرنسپل ماڈرن ایج پبلک سکول اینڈ کالج،ڈائریکٹر ایکویپ پاکستان عبدالواحد میر نے کہا کہ طلبا وطالبات اور اساتذہ نے کیس سٹڈیزاور بیسٹ ایجوکیشن پریکٹس کے حوالے سے عمدہ معلومات شئیر کی ہیں،ہمیں ان تجربات سے استفادہ حاصل کرنا چاہئے۔انہوں نے طلبا وطالبات پر زوردیتے ہوئے کہا کہ وہ زندگی میں کامیابی کے حصول کیلئے مسلسل محنت کریں تاکہ مسقبل میں درپیش چیلینجز کامقابلہ کرسکیں۔دوران تقریب کیس سٹڈی اوربیسٹ ایجوکیشن پریکٹس میں حصہ لینے والے طلبا وطالبات،اساتذہ کوتحائف اورمہمان خصوصی کو سوینئر پیش کیاگیا