کوہستان،سیو میں گردوغبار کی وجہ سے سینکڑوں بچے شدید متاثر
کوہستان(نمائندہ شمال) داسو کے تعمیراتی کام کے دوران واپڈا کے ذمہ داران اورماحولیات والوں کی غفلت اورلاپرواہی سے سب ڈویژن سیو کے مرکزی گاؤں اورملحقہ علاقیں خطرناک گردغبار میں ڈوباہواہے۔ ہزاروں آبادی پر مشتمل سیوگاؤں سمیت بی ایج یو کے مریض اورگورنمنٹ ہائی،مڈل او پرائمری سکول کے سیکڑوں بچے شدید متاثرہورہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق داسو ڈیم کے تعمیراتی کام کے دوران ورلڈ بینک کے پالیسی کے خلاف ورزی کرتے ہوئے خطرناک گردغبار پھیل رہاہے۔ورلڈبنک کی جانب سے ماحولیات کی بہتری کیلئے داسو ڈیم کے اندر پوراایک ڈپارڈمینٹ رکھاہے اوروہاں پرتعینات افسران و ملازمین لاکھوں تنخواہ لیں رہے ہیں لیکن آج تک انہوں موحولیات کی بہتری اوراس گردغبار کوروکنے کیلئے کوئی خاطر خواہ انتظامات نہیں کیاہے اورابھی تک غفلت کی نیند سوئے ہوئے ہیں۔ورلڈ بینک کی طرف سے موحولیات کیلئے مقتص کردہ فنڈ سے داسو ڈیم پرمعمورماحولیاتی آفسران عیاشیاں کررہے ہیں جبکہ متاثرہ علاقے کے لوگ بوڑھے،بچے،عورتیں اوردیگرلوگ اس خطرناک گردغبار کی وجہ سے کئی خطرناک جان لیوہ بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں جبکہ بارباراعلی حکام کے نوٹس میں لانے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہیں۔ڈسٹرکٹ انتظامیہ اور واپڈا کے ذمہ داران سے گزارش ہے کہ اس خطرناک گردغبار کی روک تھام کیلئے بروقت اقدامات اٹھایاجائیں اوران زمہ داران کو اس غفلت اورلاپرواہی پر ان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لایاجائیں بصورت دیگر علاقے کے عوام سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوں گے اورشدید عوامی ردعمل ملے گا