کوہستان لوئر میں 27اکتوبر یوم سیاہ کشمیرطورپرمنایاگیا
ایبٹ آباد(ہینڈ آؤٹ)صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں، ضلع کوہستان لوئر میں 27 اکتوبر کو یومِ سیاہ کشمیر کے طور پر منایا گیا۔اس موقع پر گورنمنٹ ہائی سکول پٹن میں ضلعی انتظامیہ کوہستان لوئر کی جانب سے ایک خصوصی تقریب کا انعقادکیاگیا،جس میں ضلعی افسران، پولیس کے اعلیٰ افسران، مختلف محکموں کے سربراہان، اساتذہ کرام، طلباء، معززین اور دیگر افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب کے شرکاء نے بھارت کی کشمیر میں جارحیت اور مظالم کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ 27 اکتوبر 1947 کو بھارت نے اپنی فوجیں کشمیر میں اتار کرغیرقانونی قبضہ قائم کیا جو آج تک جاری ہے۔مقررین نے مطالبہ کیا کہ مسئلہ کشمیرکو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حل کیاجاناچاہیے اورکہاکہ پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔پروگرام میں سکول کے طلباء نے یومِ سیاہ کشمیر کے حوالے سے تقاریر پیش کیں اوربھارتی مظالم کواجاگرکیا۔تقریب کے اختتام پر ڈسٹرکٹ خطیب کی قیادت میں کشمیر اورپاکستان کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔آخر میں تمام شرکاء نے کشمیر پر بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی واک میں شرکت کی اوربھارت کے خلاف نعرے بلند کیے