ایبٹ آباد، دھوکہ دہی و فراڈ کیس میں ملوث تین ملزمان گرفتار
ایبٹ آباد(کرائم رپورٹر) تھانہ سٹی ایبٹ آباد کی بڑی کاروائی دھوکہ دہی فراڈ میں ملوث تین رکنی گروہ گرفتارتفشیش شروع نوسرباز گروہ شہریوں کی اراضی اورمکانات کے نام خریداروں سے رقم بٹور لیتے اوربعدمیں انہیں بلیک میل کرمیلگ جاتے متاثرہ شہری پر کسی کامکان فروخت کرکے رقم وصول کرلیے جبکہ مکان کے اصل مالک نے خریداروں کونکال کرمکان کوتالے لگادیئے پولیس نے چارملزمان کے خلاف دھوکہ دہی اورفراڈ کامقدمہ درج کرکے چار میں سے تین ملزمان کوگرفتارکرلیااورتفتیش شروع کردی تھانہ سٹی ایبٹ آباد کوجبڑیاں کے رہائشی چوہدری شکیل احمد نے درخواست دی تھی کہ اس پر پراپرٹی ڈیلر علی اصغر سکنہ موہار اورحاجی خان افسر سکنہ دہمتوڑ نے صابری ہوٹل مسجد بازار کے مالک الطاف حسین کے ساتھ البدر کالونی ٹانچی چوک میں واقع مکان کا26 لاکھ میں سودا کروایااور پیسے وصول کرلئے اورمکان کاقبضہ دیکرجاوید سے اسٹامپ پیپر کرواکے باقی خود ہی اس میں ضامن بن گئے ہفتے بعد مکان کے تالے توڑ کر کسی اور نے قبضہ کرلیاچوہدری شکیل سے گروہ نے رقم لے کرہضم کرلی چوہدری شکیل نے پہلے ڈی آر سی کو بھی درخواست دی تھی ڈی آر سی نے بھی چوہدری شکیل کے ساتھ فراڈ کی تصدیق کرتے ہوئے پولیس کو کارروائی کے لیے باقاعدہ لیٹرلکھا ایس ایچ او سٹی کیڈٹ نواز ایڈیشنل ایس ایچ او جہانزیب خان نے اپنی دریافت میں بھی فراڈ کی تصدیق کرتے ہوئے صابری ہوٹل کے مالک الطاف حسین دہمتوڑ کے رہائشی حاجی خان افسر علی اکثر اور جاوید سکنہ اکھڑیلہ کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج کرکے تین ملزمان الطاف حسین علی اکثر اور حاجی خان افسر کو گرفتار کرلیا جبکہ چوتھے ملزم جاوید کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں