پی ٹی آئی رہنماء اعظم سواتی کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئی
شنکیاری(ڈپٹی بیوروچیف)پی ٹی آئی رہنماء اعظم خان سواتی کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری منظورکرلی گئی باخبرذرائع کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں اعظم خان سواتی کے خلاف ڈی چوک پراحتجاج کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی عدالت نے اعظم خان سواتی کی بیس ہزارروپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظورکرلی درخواست ضمانت پرسماعت انسداددہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی اعظم سواتی کے خلاف تھانہ سنگجانی میں مقدمہ درج کیاگیاتھا