عوامی شکایات کے تجاوزات کیخلاف آپریشن، سامان ضبط کرلیاگیا

0

مانسہرہ(تحصیل جنرل رپورٹر)عوامی شکایات پر ٹی ایم اے اہلکاروں کاشہر بازار کے مختلف روڈوں سمیت اردگرد پرغیر قانونی تجاوزات کے خلاف کاروائیاں ریڑھیاں تھڑے ضبط کر لیے گئے،آپریشن عوامی شکایات پرکیاگیا،کاروائی عوامی شکایات پرکی گئی،تجاوزات آپریشن کے بعد روڈوں کے فٹ پاتھ مکمل طور پر خالی کر لیے گئے جبکہ ٹی ایم اے اہلکاروں نے دوران آپریشن دوکانوں کے آگے پڑا سامان بھی اٹھالیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ منگل کے روز بھی مسلسل عوامی شکایات کے پیش نظر ٹی ایم اے مظہر مظفر اعوان کی خصوصی ھدایت پر ٹی ایم اے اہلکاروں نے شہر بازارکی مختلف سڑکوں کے فٹ پاتھوں پرغیر قانونی طور پر قبضہ جمائے ریڑھی بانوں اورتھڑا فراوشوں کے خلاف آپریشن کیاجس کے دوران ٹی ایم اے اہلکاروں نے نہ صرف شہر بازار کے فٹ پاتھوں پرغیر قانون طور پر قبضہ جمائے ریڑھی بانوں بلکہ تھڑا فروشوں کو بھی ہٹا کر روڈوں وگزارکرلیاہے، ٹی ایم اے مانسہپرہ غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کاروائیوں پر مانسہرہ۔شہریوں و عوامی سماجی حلقوں کی طرف سے سرہاتے ہوئے امید ظاہرکی ہے کہ ٹی ایم اے مانسہرہ کی جانب سے غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری رکھا جائے گا

Leave A Reply

Your email address will not be published.