پولیس کانسٹیبل کے لاپتہ بیٹے کی نعش برآمد
پھلڑہ (نمائندہ شمال)چند روز قبل تلی سیداں سے لاپتہ ہونے والے کامران شاہ کی نعش سکول کی عقبی سائیڈ سے برآمد ہوگئی پولیس نے تفتیش شروع کردی تلی سیداں تورغر پولیس کے کانسٹیبل سید رازق شاہ کا بیٹا کامران شاہ جوکچھ دن قبل اچانک غائب ہوگیا تھا۔گزشتہ روزاس کی نعش سکول کے عقبی سائیڈ سے مل گئی ہے۔پولیس کی تفتیش جاری ہے۔