سیدامجدعلی شاہ کی آفتاب عاسی کے گھر آمد،پرتپاک استقبال
مری(نمائندہ خصوصی) پاکستان کی مشہور دینی و روحانی شخصیت حضرت علامہ سید امجد علی شاہ المعروف چہارم سرکار کی مسوٹ آفتاب عباسی کے گھر گھرآمد جہاں پر ان کاپرتپاک استقبال کیاگیا مریدین کے علاوہ علما نے کرام کی ایک بڑی تعداد استقبال کے لئے موجود تھے حضرت قبلہ چہارم سرکار کی آمد پر انہیں ہار پہنائے گئے اورگل پاشی کی گئی فضاء اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھی اس موقع پر مرحوم حاجی نثار عباسی جن کی دعائے چہلم تھی ان کے لئے دعائے مغفرت کی گئی اس کے علاوہ چیف ایڈیٹر ھل نیو ز اے ڈی عباسی اوردیگر مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی گئی مریدین اور علمائے کرام سے خطاب کرتے ہوئے چہارم سرکار نے فرمایا کہ ہم سب محمدی ہیں اورفرقہ بندی محض اپنی دوکانداری کے لئے ہے کیونکہ اہم مسئلہ روٹی کاہے اگرحکومت علمائے کرام کوہرماہ ایک معقول وظیفہ دے تو یہ مسائل حل ہو سکتے ہیں ان کامزید کہناتھاکہ خلفائے راشدین کے دور میں زکوٰۃ دینے والے تو بہت تھے لیکن زکوٰۃ لینے والا کوئی نہیں تھاکیونکہ اس دور میں لوگوں کو تربیت دی گئی تھی آج ہم مختلف فرقوں میں بٹے ہوئے ہیں اورہماری پہچان محمدی ہونی چاہئے لیکن ہم آج بریلوی دیوبندی الحدیث فرقوں میں بٹے ہوئے ہیں اس کے لئے علمائے کرام کواپناکرداراداکرناہوگاتمام امام جن کی تلقین ہم کرتے ہیں انہوں نے دین کے لئے کام کیاہم امام ابو حنیفہ کے بتائے گئے طریقوں پر عمل پیرا ہیں لیکن تمام امام ہمارے لئے قابل احترام ہیں اوردین کے لئے ان کی خدمات گراں قدر ہیں اس موقع پرآفتاب عباسی کی جانب سے شاندار لنگرکااہتمام کیااہل علاقہ نے شاندارانتظامات پرآفتاب عباسی کو مبارک باد پیش کی