مانسہرہ،ریڑھ میں آتشزدگی، 10کمروں پر مشتمل مکان جل کر راکھ
مانسہرہ(شیخ نزیر سے+محمد نعیم سے)مانسہرہ کے گاؤں ریڑھ میں سردار اعجاز نامی شخص کے گھر میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے 10 کمروں پر مشتمل مکان جل کرراکھ ہوگیاہے لاکھوں مالیت کا سامان جل گیا،کمروں میں موجود فرنیچر،فرج، کپڑے برتن تمام قیمتی ضروریات کی چیزیں جل کر راکھ بن گئی اس کے علاوہ جانور بھی اس آگ میں متاثر ہوئے اس سرد موسم میں سر چھپانے کیلئے کوئی انتظام نہیں اور نہ ہی کھانے پینے کاکوئی سامان ہے ضروریات زندگی کی تمام تر اشیا جل کر راکھ بن گئی ہیں ان غریبوں کیلئے یقیناً یہ بہت بڑا سانحہ ہے اور اس میں اللہ تعالی کی رضامندی ضرورشامل ہوگی مقامی انتظامیہ اورحکومت وقت سے مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا ھے کہ وہ آگ سے متاثرہ افراد کی مالی امداد کریں