دوہرے قتل میں نامزد انتہائی خطرناک ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا
حویلیاں (نمائندہ شمال)ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عمر طفیل کے احکامات اورایس پی اشتیاق حویلیاں ڈویژن ڈی ایس پی سرکل حویلیاں کی ہدایت پر عبدالوحیدقریشی ایس ایچ او تھانہ ناڑہ نے بحوالہ مقدمہ علت 181 مورخہ 26/06/2020 جرم 17 ضمن 4 حرابہ 460/324/15AAKPK تھانہ ناڑہ نے انتہائی خطرناک اور دوہرے قتل میں نامزد ملزم محمد اشتیاق ولد محمد مشتاق قوم تنولی سکنہ چینتری ہریپورکوگرفتارکر کے بند سلاسل کیاتفصیلات کے مطابق سردار دلشاد زمان کے والد(محروم)حاجی سردارمحمد زمان کاقاتل اشتیاق عرف شاکاکوپولیس نے گرفتار کرلیاایس ایچ او تھانہ ناڑہ عبدالوحیداورانسپکٹر معروف خان اوران کی ٹیم کی کامیاب کارروائی بدنام زمانہ ڈکیت قاتل کارلفٹر اورمفروراشتیاق عرف شاکاکوگرفتارکیاہے جس پراہلیان علاقہ نے ایس ایچ او اورانسپکٹر معروف خان اوران کی پوری ٹیم کو کامیابی کارروائی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور اپنی عدلیہ سے بھی امید کرتے ہیں سفاک قاتل کومنقطعی انجام تک پہنچائیں گے اس نے ناحق قتل کر کے پورا خاندان اجاڑا ہیں اور بھی درجنوں کیس میں ملوث ہیں ایسے لوگوں معاشرے کے لئے ناسور ہوتے ہیں ان کا جلد از جلد انجام تک پہنچا لازمی ہے