ثاقب رضااسلم کا ڈپٹی ڈائریکٹرفوڈ ہزارہ ڈویژن آفس کادورہ
ایبٹ آباد(سپیشل رپورٹر)سیکرٹری محکمہ خوراک ثاقب رضا اسلم نے ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ ہزارہ ڈویثرن آفس کا دورہ کیااس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ ہزارہ ڈویژن امتیاز محمد خان نے محکمہ ہزارہ ڈویژن کی تفصیلی کارکردگی فرائض کے انجام دہی میں آنے والے مسائل پرآگاہی دی اس موقع پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ایبٹ اباد ہری پور مانسہرہ بٹگرام اور متعلقہ دیگر دفاترکے عملے نے بھی شرکت کی۔بعد ازاں سیکرٹری محکمہ خوراک نے دفتر ڈی ایف سی اورسلہڈ ایبٹ آباد گودام کامعائنہ کیااورمزید بہتری اوراصلاح کے لئے ضروری ہدایات جاری فرمائیں اورمجموعی طور محکمہ خوراک ہزارہ کی کاوشوں کوسراہا