سکولوں میں سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں

0

پھلڑہ (نمائندہ شمال) بچوں کی تعلیم سکول ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہ ہو گا سکولوں میں سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکنہ اقدام اٹھایا جا رہا ہے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مانسہرہ اشفاق احمد خان جدون نے گزشتہ روز ہائر سیکنڈری سکول بیدڑہ ہائر سیکنڈری سکول پھلڑہ کی اچانک انسپکشن کی اس موقع پر سکول کا ریکارڈ عمارت کا معائنہ کرنے کے ساتھ ساتھ بچوں کی تعلیمی سرگرمی کا جائزہ لیتے ہوئے مختلف کلاسز کا معائنہ کیا اور بچوں سے سوالات کیلئے بچوں کو ہدایت کی کہ آپ لوگوں کے پاس وقت ہے خوب محنت کریں اور اب آپ لوگ بچے نہیں ہیں آپ کے والدین نہ جانے کن کن مشکلات سے دو چار ہو کر آپ لوگوں کو تعلیم دلا رہے ہیں ہائر سیکنڈری سکول پھلڑہ کے پرنسپل محمد اسلم خان کی کارکردگی سے مطمئن ہوتے ہوئے کہا کہ تعلیمی سرگرمیوں کو مزید تیز کیا جائے کیونکہ اساتذہ قومیں بنانے والے ہوتے ہیں اگر ایک بچہ بھی قابل بن کر قوم کی خدمت پر معمور ہو گیا تو یہ آپ لوگوں کی کامیابی ہو گی تعلیمی سرگرمیوں پر کوئی سمجھوتہ نہ ہو گا اور اس میں کوتاہی برتنے والوں سے کسی بھی قسم کی رعایت نہ ہو گی یہ بچے ہیں تو ہم لوگ ہیں درس و تدریس کا پیشہ سے وفا کرتے ہوئے بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دی جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.