پولیس کی کاررائی، ڈکیتی کی غرض سے گھات لگائے بیٹھے ملزمان گرفتار

0

ہریپور(بیورو رپورٹ)ڈی پی او ہری پور فرحان خان کی ہدایت پر ہری پور پولیس کاجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری۔تھانہ غازی پولیس کی کاروائی،چوری ڈکیتی وراہزنی کی غرض سے بامسلح گھات لگائے بیٹھے گروہ کے ملزمان گرفتار،ملزمان سے 02 پستول معہ ایمونیشن اورایک چھری برآمد۔ایس ایچ او تھانہ غازی شہریار خان ہمراہ نفری پولیس کے حدود تھانہ میں موجود تھے کہ چوری، ڈکیتی و راہزنی کی غرض سے بامسلح گروہ کی جھاڑیاں کناہ نہرتمرائی رود موجودگی کی اطلاع ملی جو اس اطلاع پر کاورائی عمل میں لاتے ہوئے گروہ کے ملزمان وجاہت ولد حبیب الرحمان،نوید ولد بشیر اور بلال ولد غلام حسین ساکنان ہملٹ غازی کو گرفتارکرکے قبضہ سے 2 پستول معہ ایمونیشن اورایک چھری برآمد کرلی۔ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 399.400.401.15AA تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج رجسٹر کرلیا۔ملزمان سے مذید تفتیش جاری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.