ایبٹ آباد کے مسائل حل کرنے کیلئے عملی طور پر جدوجہد کی جا رہی ہے

0

ایبٹ آباد(نمائندہ خصوصی) شہری اتحاد کے صدر اشعرمسعود،جنرل سیکرٹری سعید قریشی نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد میں مسائل کے حل کے لئے شہری اتحاد نے عملی طور پرجدوجہد کی ہے جو تاریخ کاحصہ ہے۔ایبٹ آباد میں مخصوص طبقہ کومراعات حاصل ہیں۔جب کہ عام افراد کے بچوں کے لئے کھیل کے گراؤنڈ بند ہیں۔نوجوان نسل منفی سرگرمیوں کی طرف راغب ہو رہی ہے۔گراؤنڈ کومختلف اوقات میں کھولنے کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھائے جائیں۔شہری اتحاد اپنے وسائل میں رہ کرمختلف سماجی شعبوں میں خدمات انجام دے رہی ہیں مستقبل میں مذید اہم کام بھی ترجیحات کاحصہ ہیں۔ایبٹ آباد شہر میں ایک نئے ہائی سکول کے قیام کی اشد ضرورت ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے یہاں ایبٹ آباد پریس کلب کی کابینہ کے اعزاز میں عصرانہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاہے۔اس موقع پر شہر ی اتحادکے سرپرست مولانا عبدالصبور ہاشمی،ڈاکٹر صلاح الدین،معین الدین قریشی،حاجی شہناز قریشی،صدر ایبٹ آباد پریس کلب محمد شاہد چوہدری،جنرل سیکرٹری سردار شفیق احمد نے بھی خطاب کیا۔تقریب میں سابق صدر پریس کلب وممبر ایگزیکٹو کونسل فیڈرل یونین آف جرنلسٹس محمد عامر شہزاد جدون،اسٹنٹ سیکرٹری ایبٹ آباد پریس کلب دلدار احمد ستی،جائنٹ سیکرٹری جمیل احمد جمیل کے علاوہ پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس کابینہ کے عہدیداران اورممبران بھی شریک تھے۔شہری اتحاد کے قائدین کاکہنا تھافری ڈسپنسری سمیت مختلف اقدامات اٹھارہے ہیں۔مضرصحت اشیا کے استعمال سے بچا کے لئے سکولز میں آگہی مہم شروع کی جارہی ہے۔مقررین کاکہناتھا صحافی وطن عزیز کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کے حقیقی محافظ ہیں۔میڈیا کے تعاون سے شہری اتحاد عوام کی فلاح کے مقاصد میں کوشش جاری رکھے گی۔انہوں نے ایبٹ آباد میں کچرا ری سائیکل پلانٹ کوفعال بنانے کی اشد ضرورت ہے۔صدر ایبٹ آباد پریس کلب محمد شاہد چوہدری،جنرل سیکرٹری سردار شفیق احمد کا کہناتھاشہری اتحاد کی ایبٹ آباد کے لئے فلاحی کام قابل قدر ہیں۔میڈیا نے ہمیشہ فلاحی تنظیموں کے ساتھ شانہ بشانہ جدوجہد کی ہے۔ایبٹ آباد پریس کلب مسائل کے حل اوراس کی نشاندہی کے لئے صف اول پیشہ وارانہ امورکی انجام دہی میں کرداراداکرتارہے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.