لوئرکوہستان میں ڈینگی وباء کا شکار نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا

0

کوہستان(نمائندہ خصوصی)محکمہ ہیلتھ لوئر کوہستان کی ناقص کارکردگی اورلاپرواہی کی وجہ سے ڈنگی وباء سے ایک اور نوجوان کی جان چلی گئی،ضیا الرحمن ولد گل جہان ججالی ڈینگی جیسی خطرناک بیماری سے مختصر علالت کے بعد گزشتہ رات انتقال کرگئے،علاقہ بھر میں ہر آنکھ اشک بارہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی ہفتوں سے کوہستان لوئر کے علاقہ ججال میں ڈینگی وباء تیزی کیساتھ پھیل رہاہے جس کی وجہ سے علاقہ کے پچانویں فیصد لوگ شدید متاثر ہوئے ہیں۔بی ایچ یو ججال میں ایک دن میں 84 ڈینگی کے کیسس کے مریض رکارڈ ہوگئے ہیں۔البتہ تشویش کی بات یہ ہیکہ محکمہ ہیلتھ لوئر کوہستان اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ لوئر کوہستان خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اوراس موزر وباء کی روک تھام کیلئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھایاگیا اور نہ ہی کوئی میڈیکل سہولیات مہیاکیاہے۔اس لاپرواہی اورمحکمہ ہیلتھ کی کوتاہی کی وجہ سے گزشتہ روزضیا الرحمن نامی نوجوان جو کہ اپنے گھر کا ذمہ دارن نوجوان تھااس وباء کاشکار ہوگیا اوراپنی جان کھو بیٹھے جس سے علاقے میں مذید خوف و غم میں اضافہ ہوگیا ہے۔ علاقہ کے مکینوں کا کہنا ہے کہ ججال کا یہ علاقہ گزشتہ کئی ہفتوں سے ڈینگی وباء کے دلدل میں پھنساہوا ہے اورہر ایک گھر میں پچانویں فیصد لوگ اس وباء سے متاثر ہوئے ہیں شدید بیماری لاحق ہے۔انہوں نے مذید کہا کہ ڈینگی وباء اس قدر بڑھ گیاہے کہ گھر میں ایسا کوئی بندہ نہیں رہ گیاہے جو مریضوں کو ہسپتال پہنچاسکے سب کے سب اس وباء کے لپیٹ میں ہے۔انہوں نے کہاکہ افسوس کی بات یہ ضلعی انتظامیہ اورمحکمہ صحت کی طرف سے کوئی خاطرخواہ اقدامات نہیں کئے ہیں اور نہ ہی بروقت اس وباء کی روک تھام کیلئے کوئی کاروائی کیاتھاجس کی وجہ سے آج یہ وباء کنٹرول سے باہر جارہا ہے اورایسے ایسے نوجوانوں سے ہم محروم ہوتے جارہے ہیں۔صوبائی حکومت سے گزارش ہیکہ علاقہ ججال میں ایمرجنسی بنیادوں پرمختلف جگہوں بڑے بڑے میڈیکل کیمپ لگایاجائیں اوراس وبا کی روک تھام کیلئے حفاظتی تدابیرکااہتمام کیاجائے

Leave A Reply

Your email address will not be published.