کمشنر نے مطالبات تسلیم نہ کیئے تو آفس کے سامنے دھرنا دیں گے
اوگی (بیورو رپورٹ) کمشنر نے ہمارے مطالبات نہ مانے توان کے آفس کے سامنے دھرنادیں گے۔کٹ مریں گے لیکن اپنے حقوق کی سودے بازی نہیں کریں گے۔ان خیالات کا اظہارخان زادہ خان جدون صوبائی چئیرمین انجمن پٹواریان صدرضلع ایبٹ آباد حنیف گل جدون گرداور نعیم اللہ نے اوگی میں انجمن پٹواریان کے ہڑتالی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ 1967 کے قانون کے مطابق ہم کام کررہے ہیں ہمیں ڈی سی اے سی تحصیلدار حکم دیتے ہیں اسی کے مطابق کام کرتے ہیں کمشنر سیکشن 181 کے تحت ہمارے تحفظات دورکریں۔بصورت دیگرکمشنر آفس کے سامنے غیرمعینہ مدت تک ہڑتال جاری رکھیں گے منتخب ایم این ایز اورایم پی ایز نے بھی ہماری ہڑتال پرکوئی توجہ نہیں دی ہم شوق سے ہڑتال نہیں کررہے۔ہمارے آفیسران اپنے اختیارات خود استعمال کریں۔انٹی کرپشن نے ہمارے اہلکار پر من گھڑت کیس. بنایا ہے اسسٹنٹ کمشنر اوگی کوبتایاکہ ہڑتال ختم کرنے کا اختیار ہمارانہیں یونین کی اعلی قیادت جوفیصلہ کرے گی ہم اس کے پابند ہیں۔ہم ڈھول کی تھاپ پراحتجاج کریں گے تاکہ افیسران کو ہماری فریاد پہنچ سکے۔