پریس کلب مانسہرہ کابینہ نے ممبران کی فلاح بہبود کیلئے گرانٹ حاصل کرلی

0

مانسہرہ(بیورورپورٹ)مانسہرہ پریس کلب مانسہرہ کی کابینہ کاپریس کلب ممبران کی فلاح و بہبود کے لیئے صوبائی حکومت سے 50لاکھ روپے کی گرانٹ حاصل کر لی وزیر اعلی علی امین گنڈہ پور کامانسہرہ پریس کلب ممبران کے لیئے سولر سسٹم اورمیڈیا کالونی کا بھی اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی kpk علی امین خان گنڈہ پور نے سپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی کی سفارشات پر مانسہرہ پریس کلب مانسہرہ کے لیئے 50 لاکھ روپے گرانٹ جاری کر دی اس موقع پر وزیر اعلی علی امین گنڈہ پور نے پریس کلب مانسہرہ کے صدر شہزاد جہانگیری نائب صدر محمد عارف جنرل سیکریٹری فخر عالم خان اور سیکریٹری فنانس عقیل احمد سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ جب تک صحافی فحال نہیں ہوں گے صوبہ فحال نہیں ہو سکتا یہی وجہ ہے کہ صوبائی حکومت صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لیئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے انہوں نے مانسہرہ پریس کلب ممبران کے لیئے میڈیا کالونی اور سولر سسٹم کی فراہمی کا بھی اعلان کیاجو عنقریب ممبران پریس کلب کوفراہم کر دیئے جائیں گے اس موقع پر صوبائی مشیر اطلاعات بیریسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف بھی موجود تھے مانسہرہ پریس کلب کے عہدیداران نے وزیر اعلی علی امین گنڈا پور سپیکر kpk بابر سلیم سواتی اور مشیر اطلاع بیریسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف کا شکریہ ادا کیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.