تورغر، ویکسین نہ ہونے پر کتے کے کاٹنے سے زخمی نوجوان دم توڑ گیا
مانسہرہ (نامہ نگار)تورغر کتے کی کاٹنے اور تورغر ڈی ایچ اوکی غفلت نے ایک نوجوان کی جان لے لی، ضلعی انتظامیہ ہوش کاناخن لیں اہلیان تورغر کے جانوں سے کھیلنابند کریں جان بچانے والا ادویات کی موجودگی یقینی بنائیں،جے یو آئی تورغر ہر صورت عوامی حقوق کا دفاع کریگی، ترجمان جے یو آئی تورغر گل جید یوسفزئی نے کہا کہ خوڑ بانڈہ کے رہائشی ستائیس سالہ خوبرو نوجوان ذیشان کو بالے کتے نے کاٹا شگئی، کابلی، جدبا کے بی ایچ یوز میں ویکسین نہ ہونے کی وجہ سے ذیشان کے جسم میں خطرناک جراسیم پھیل گئے جس کی وجہ سے اس کو لاہور علاج کیلئے لے کر گئے مگر گزشتہ روز زندگی کی بازی ہار گئے،ذیشان کی نماز جنازہ ادا کرکے سپرد خاک کردیا ذیشان کی غم کی وجہ سے پورا علاقے کی فضا سوگوار ہوگئی