ہریپور،پتنگ بازی سمیت پتنگوں و کیمیائی دھاگوں کی فروخت پر پابندی عائد
ایبٹ آباد(ہینڈ آؤٹ)ڈپٹی کمشنر ہری پورشوزب عباس نے عوامی تحفظ کے پیش نظر ضلع ہری پور کی حدود میں پتنگ بازی،پتنگوں اور دھاتی وکیمیائی دھاگوں کی خرید و فروخت پر 60 روز کے لیے پابندی عائد کردی ہے۔ یہ پابندی دفعہ 144 سی آر پی سی کے تحت لگائی گئی ہے تاکہ انسانی زندگیوں کو ممکنہ خطرات اورحادثات سے بچایاجاسکے۔ڈپٹی کمشنر ہری پور نے کہا کہ پتنگ بازی اوردھاتی/کیمیائی دھاگوں کے استعمال کی وجہ سے عوامی حفاظت کو سنگین خطرات لاحق ہیں، اس لیے عوامی مفاد میں اس خطرناک سرگرمی پر فوری پابندی ناگزیر ہے۔پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اوراس حکم نامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 پی پی سی کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔مقامی پولیس اورمتعلقہ ایس ایچ اوزکوحکم دیاگیاہے کہ وہ اس کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کریں۔یہ حکم 60 دن کے لیے نافذ العمل رہے گا