حکومت جتنے مرضی مظالم کر لے، قوم عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑے گی

0

حویلیاں (نمائندہ شمال)ملک میں ظلم کا نظام نہیں چل سکتا فاشسٹ حکومت جتنے مظالم ڈھاسکتی ہے ڈھا لے لیکن عمران خان کا ساتھ پاکستانی قوم نہیں چھوڑے گی افتخار خان جدون ممبر صوبائی اسمبلی افتخار خان درجنوں گاڑیوں کا قافلہ اورسینکڑوں تحریک انصاف کے ورکرزحویلیاں سے راولپنڈی جلسے کے لیے روانہ ہوئے ممبر صوبائی اسمبلی افتخار خان نے اپنی نوجوانوں بزرگوں میں مقبولیت ثابت کر دیکھائی ضلع ایبٹ آباد کاسب سے بڑا کراوڈ لیکر میرا انٹرچینج پہنچے ان کے ہمراہ تحریک انصاف تحصیل حویلیاں کی قیادت بابو جاوید اقبال،فریدون خان، نبیل عباسی، عامرشہزادخان عرف شانی خان، فیصل خان لنگڑیال حویلیاں سٹی تحصیل اور ویلج کونسلوں کے عہدیداروں نے اس میں شرکت کی روانگی سے قبل ممبر صوبائی اسمبلی افتخار خان جدون نے اپنے ساتھ نکلنے والوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاہم اپنے قائد بانی تحریک انصاف عمران کی رہائی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے فاشسٹ حکومت نے بے گناہ قیدی نمبر 804کو بند کر کے اپنی ناکامی ثبوت دے رہے ہیں آج خود کو جمہوریت کاچمپین کہلوانے والے جیل میں پابند سلاسل ایک شخص سے گھبرا رہے ہیں انہوں نے ان تمام شرکاء کا شکریہ اد کیا جو ان کے ساتھ سینکڑوں کے تعداد میں نکل کرجلسے میں شرکت کرنے جارہے ہیں آج ہر پاکستانی کابایر نکل کر اس فاشسٹ حکومت کے خلاف آواز بلند کرناجہادہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.