قتلوں کا فیصلہ،2ملزمان کو2/2بار سزائے موت 1ملزم کو 14سال قید کی سزا
مانسہرہ(کورٹس رپورٹر)باپ اوردو بیٹوں سمیت تین قتلوں کافیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے جرم ثابت ہونے پر دو ملزمان کو دو دو بار سزائے موت ایک ملزم کو چودہ سال قید تین تین لاکھ روپے جرمانے کی سزا کاحکم سنادیامقتول پارٹی کی جانب سے مقدمے کی پیروی ممتاز قانون دان محمد بلال خان ایڈووکیٹ نے کی تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر مانسہرہ کی حدود بلہگ پائیں میں 16 جون 2022 کو ملزمان محمد رفیق ولد خانیزمان، عاصم رضا ولد رفیق اور اعظم ولد محمد رفیق نے نو مرلے زمین کے تنازعے پر اپنے ہی قریبی عزیز محمد رستم عمر 57 سال بیٹے سہراب عمر 24 سال اور اسامہ عمر سولہ سال کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا فائرنگ کے دوران مقتول کے ایک بیٹے وقاص عمر 31 سال زخمی ہو گئے تھے مانسہرہ بہلگ پائیں میں زمین کے تنازعے پر ہونیوالے تین قتلوں کی خبر جنگل کی آگ کی طرح مانسہرہ میں پھیل گئی تھی مانسہرہ تھانہ صدر پولیس نے اطلاع ملنے پر تینوں مقتولین باپ اوردوبیٹوں کی نعشوں کوپوسٹ مارٹم کیلئے کنگ عبداللہ ہسپتال پہنچایااورمقتول رستم کی بیوی مسماۃ حفیظہ بی بی کی مدیت میں تین قتلوں اور ایک زخمی بیٹے کی ایف آئی آر درج کر کے قتل میں ملوث ملزمان محمد رفیق عاصم رضا اور اعظم کو گرفتار کر لیا قتل کایہ مشہور مقدمہ مانسہرہ کی ماڈل کورٹ میں زیر سماعت رہا طویل سماعتوں میں مقتول پارٹی کی طرف سے محمد بلال خان جبکہ ملزمان کی طرف سے شاد محمد خان ایڈووکیٹ اور عبدالصبور خان ایڈووکیٹ نے پیروی کی دونوں جانب کی دلائل مکمل ہونے پر ماڈل کورٹ کے ایڈیشنل اینڈ سیشن جج مانسہرہ نے جرم ثابت ہونے پر عاصم رضا کودوبار سزائے موت تین لاکھ روپے جرمانے ملزم محمد اعظم کو دو بار سزائے موت تین لاکھ روپے جرمانہ جبکہ محمد رفیق کو چودہ سال قید اور تین لاکھ روپے جرمانے کی سزاکاحکم سنادیافیصلے کے وقت بڑی تعداد میں میڈیا والے بھی موجود تھے مقتول پارتی کے وکیل محمد بلال خان ایڈووکیٹ نے شمال کے رپورٹر غفار خان مہمند کو مقدمے سے متعلق قانون پہلوؤں پر بریف بھی کیا۔