قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر مانسہرہ ٹریفک پولیس کاریڈر لائن حاضر
پھلڑہ (نمائندہ شمال)ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پورکاٹریفک دفتر کاسرپرائیز وزٹ،غیر ڈسپلین پولیس اہلکاران کو موقع پر ہی محکمانہ سزاں کے احکامات جاری۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے ٹریفک دفتر مانسہرہ کااچانک دورہ کیااور دورے کے موقع پر دفتر کاریکارڈ چیک کیا۔وزٹ کے دوران غیر ڈسپلین یونیفارم پہننے پر ایک پولیس اہلکارکو فوری طور پرکواٹرگارڈ میں بند کرنے کے احکامات جاری کیے جبکہ دوران ڈیوٹی یونیفارم نا پہننے پر ریڈر ایس پی ٹریفک کوسسپینڈ کرکے لائن کلوز کر دیا گیا۔ڈی پی او مانسہرہ کا کہنا تھا کہ پولیس فورس ایک ڈسپلن فورس ہے کوئی بھی پولیس اہلکار اس طرح کی غیر ڈسپلن حالت میں پایاگیا تواس کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔علاوہ ازیں ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے ٹریفک سٹاف کو سختی سے ہدایت کی کہ دوران ڈیوٹی عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اورصبر وتحمل کامظاہرہ کریں اور لوگوں کوٹریفک رولز کے بارے میں ایجوکیٹ کریں۔کوئی بھی اہلکار عوام کے ساتھ بدتمیزی کرتے پایاگیاتو اس اہلکار کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔