دھماکہ خیز مواد کے غیر قانونی استعمال کے خلاف فوری کریک ڈاؤن کا فیصلہ

0

ایبٹ آباد (ہینڈ آؤٹ)ڈپٹی کمشنر بٹگرام کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایکسپلوسیو کمیٹی کا اجلاس، غیر قانونی دھماکہ خیز مواد کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایکسپلوسیو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر بٹگرام، انسپکٹر مائنز بٹگرام، اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں دھماکہ خیز مواد (explosives) کے غیر قانونی استعمال اور اس کے تدارک کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے متعلقہ محکموں کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ دھماکہ خیز مواد کے غیر قانونی استعمال کے خلاف فوری کریک ڈاؤن کیا جائے اور اس میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ڈپٹی کمشنر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع بٹگرام میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اس حوالے سے تمام متعلقہ ادارے مؤثر طریقے سے اپنے فرائض سرانجام دیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.