ڈومیسائل کی تصدیق کی ذمہ داری ویلج کونسل سیکرٹریز کو سونپ دی گئی
ایبٹ آباد (ہینڈ آؤٹ)ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے ڈومیسائل کی تصدیق کی ذمہ داری ویلیج کونسل سیکرٹریز کو سونپ دی ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے تمام ویلیج کونسل سیکرٹریز، لوکل گورنمنٹ اور رورل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ایبٹ آباد کو ڈومیسائل کی تصدیق کی زمہ داری سونپ دی ہے۔ ریونیو اسٹاف کی جاری ہڑتال کے پیشِ نظر عوام کو سہولت فراہم کرنے اور ڈومیسائل سرٹیفکیٹس کے اجرا میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے دفتر ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے یہ احکا مات جاری کئے ہیں۔ اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر ا یبٹ آبادنے تمام ویلیج کونسل سیکرٹریز، لوکل گورنمنٹ اور رورل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ایبٹ آباد کو ہدایت دی ہے کہ وہ ڈومیسائل سرٹیفکیٹس کی فوری تصدیق کریں اور اپنی رپورٹس بروقت جمع کرائیں تاکہ عوام کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔یہ احکامات نئے نوٹس تک مؤثر رہیں گے۔