ہزارہ ٹرانسجنڈرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جشن آزادی فلیگ مارچ

0

مانسہرہ(ڈسٹرکٹ نامہ نگار+تحصیل جنرل رپورٹر)ہزارہ ٹرانسجنڈرز ایسوسی ایشن مانسہرہ کی جانب سے جشن آزادی فلیگ مارچ ریلی کا انعقاد، شہر کی فضا شہدائے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ اظہار یکجہتی کے نعروں سے گونج اٹھی،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہزارہ ٹرانسجینڈرز ایسوسی ایشن مانسہرہ کے زیر اہتمام ظفر روڈ سے جشن آزادی کے موقع پر شہدائے پاکستان و شہدائے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پاکستانی فلیگ مارچ ریلی نکالی گئی،پاکستانی فلیگ مارچ ریلی ظفر روڈ سے شنکیاری روڈ، یادگار شہدائے پولیس بالاکوٹ باء پاس روڈ پہنچی،جہاں ٹرانسجنڈرز نے یادگار پر پھول نچھاور کئے اورشہدائے پاکستان و سیکیورٹی فورسز کے درجات بلندی کے لئے اجتماعی دعا کی،ریلی سے خطاب کرتے ہوئے فوکل پرسن ٹرانسجنڈرز ایسوسی ایشن مس کشش، مس گل جی، مس شانی، مس سحرش و دیگر نے شہدائے پاکستان و شہدائے سیکیورٹی فورسزکو ان کی لازوال قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا،بعد ازاں فلیگ مارچ ریلی پریس کلب کشمیر روڈ، ایبٹ آباد روڈ شاہراہ ریشم روڈ، پکھوال چوک سے پکھوال روڈ سے ظفر روڈ واپسی پر اختتام پذیر ہوئی،جہاں پر پاکستان کے 77 ویں جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.