آزادی اللہ تعالی کی طرف سے بڑی نعمت ہے،تعلیمی افسران بٹگرام

0

بٹگرام (نامہ نگار)آزادی اللہ تعالی کی طرف سے بہت بڑی نعمت ہے،ہمیں بحثیت قوم اس نعمت کی قدر کرنی چاہیے۔نگہت بی بی ،یوم آزادی یا یوم استقلال ہر سال 14 اگست کو پورے ملک میں آزادی کے فن کی نسبت سے منایا جاتا ہے،یہ وہ دن ہے جب پاکستان 1947 میں انگلستان سے آزاد ہو کر ایک آزاد ملک کی حیثیت سے معرض وجود میں آیا۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ بٹگرام نگہت بی بی،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ بٹگرام نجمہ خان نے گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول بانیاں میں یوم آزادی کے حوالے سے منعقدہ گرینڈ تقریب سے بطورِ مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مذید کہا کہ 14 اگست کا دن پاکستان میں ہر سال سرکاری سطح پر قومی تہوار کے طور پر بڑے دھوم دھام سے منایا جاتا ہے۔پاکستانی عوام اس روز اپنا قومی پرچم فضا میں بلند کرتے ہوئے اپنے قومی محسنوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔اس موقع پر سکول کے بچیوں نے آزادی کے حوالے سے تقاریر،ملی نغمے،ٹیبل شو،خاکے اور مختلف آئٹمز پیش کیے۔چیف گیسٹ نے بیسٹ پرفارمینس کا مظاہرہ کرنے والے طالبات میں توصیفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات تقسیم کیں۔تقریب سے سکول کے پرنسپل قمرالنسا اور سابق پرنسپل بلقیس نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہاکہ یوم آزادی ہمیں یہ موقع فراہم کرتی ہے کہ ہم اپنے ملک کے وقار اور عزت کے لئے اپنے کردار کا جائزہ لیں۔ ہمیں ہر لمحے یہ یاد رکھنا چاہیے کہ پاکستان کی عزت،ہماری ہی عزت ہے، اور ہم سب کو مل کر اپنے ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنا ہوگا۔اس بار اس عزم کے ساتھ کہ ہم ایک متحد اور مضبوط پاکستان کے لئے کوشش کریں گے،یہ یوم آزادی منا نا ہو گا۔ انہی ہی بنیادی نکات کو پیش نظر رکھ کر ہم اپنی قوم کی عزت و وقار کو بلند کر سکتے ہیں۔ ملک کی عزت میں اضافہ تب ہی ممکن ہے جب ہم سب مل کر پاکستان کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں اور اپنی ذمہ داریوں کو پوری دیانتداری اور عزم کیساتھ نبھائیں۔ پاکستان کو عزت دینے کیلئے ہمیں اپنی قومی ذمہ داریوں کو سمجھنا ہوگا اور اپنی ذاتی، سماجی، اور قومی زندگی میں عملی اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ ہم آنے والی نسلوں کیلئے ایک مضبوط اور باوقار پاکستان چھوڑ سکیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.