کوہستان اپرسب ڈویژن سیو جشن آزادی کی مناسب سے تقریب
کوہستان(نمائندہ خصوصی) کوہستان اپر سب ڈویژن سیو کا 14 اگست کے مناسبت سے مرکزی تقریب گورنمنٹ ہائی سکول رازیکہ منعقد ہوا،اور سب ڈویژن سیو کے عوام نے آذادی کے دن کو بڑے جوش و جذبے کیساتھ منایا گیا ۔ سب ڈویژن سیو کے تاریخ میں پہلی مرتبہ ضلعی سطح پر سرکاری طور پر 14 اگست کے دن سے بڑا اور کامیاب تقریب کا اہتمام کیا۔جس میں اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن سیو وحید، تحصیل چیرمین مولانا محمد عزیر، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر شکیل احمد، ایس ڈی ای او تحصیل سیو محمد عالم، ڈپٹی ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی احمد نبی سمیت ایجوکیشن کے زمہ داران،علما اکرام، سوشل ایکٹویسٹ، نوجوان اور طلبا نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ پروقار تقریب میں شرکا نے جشن آذادی کے شدید نعرے بازی لگائیں جشن آزادی کو بڑے جوش و خروش کیساتھ منایا۔ تقریب کے آغاز میں جی ایچ ایس رازیکہ کے سینئر استاد انور شاہ نے تمام مہمانوں کو تقریب میں شرکت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ جشن آزادی کے دن ہم لوگوں کو اس بات کی طرف یاد دلاتا ہیکہ پاکستان کو کن قربانیوں کیساتھ آذادی ملی اور اس وقت کے لوگوں نے کس مشکلات سے پاکستان کو انگریزوں کی غلامی سے آذاد کیا اور کلمہ طئبہ کے نام پر ایک آذاد اور خود مختار اسلامی ملک ہمیں نصیب ہوا۔انہوں نے کہا کہ آج کا دن ہمارے لئے اسلئے بھی سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ہیکہ آج ہم آذادانہ طور پر ایک اسلامی جمہوریہ پاکستان کے اندر آذادی کیساتھ عبادات کرتے ہیں۔تقریب کے دوران طلبا نے 14 اگست یوم۔آذادی کے دن پر ملی نغمہ، تقاریر اور نعت پیش کیا۔ آخر ملکی صلامی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔