مانسہرہ سمیت ہزارہ کے غیرفعال سکولوں کو فعال کرنے کیلئے اجلاس طلب
مانسہرہ (کورٹس رپورٹر)مانسہرہ تورغر کوہستان اوربٹگرام میں سرکاری سکولوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور پانچ سو سے زائد نمبر فعال سکولوں کو فعال بنانے کیلئے صوبائی حکومت نے پانچ روز بعد اہم اجلاس پشاور میں طلب کر لیا ہے ذرائع نے بتایا کہ مختلف اضلاع کے غیر فعال سکولوں کا جائزہ لیا گیا جس کے مطابق لڑکیوں کے 155 سکول جبکہ لڑکوں کے چھبیس پرائمری سکولز غیر فعال ہیں اپر کوہستان میں لڑکیوں کے 56 پرائمری سکولز لوئر کوہستان میں لڑکیوں کیلئے سیکنڈری اورہائر سیکنڈری سکول موجود نہیں تورغر میں لڑکیوں کیلئے ہائیر سیکنڈری سکول موجود نہیں اسی طرح دو ہزار 776 سکولز میں پینے کا صاف پانی بجلی اور دیگر سہولیات نہیں ہیں ان سکولوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی خالی آسامیاں کو پرکرنے سمیت دیگر امور بارے اجلاس طلب کیاگیاہے۔