حکومت مانسہرہ شہرکی آبادی کو مدنظررکھتے ہوئے فنڈزفراہم کرے

0

مانسہرہ(تحصیل رپورٹر)صوبائی حکومت مانسہرہ شہرکی آبادی کو مدنظررکھتے ہوئے فنڈزفراہم کرے کیونکہ مانسہرہ شہرکی آبادی اورعوامی ضروریات پہلے سے کہیں زیادہ ہیں اس سے قبل مانسہرہ شہرکے نو وارڈز تھے لیکن اب نیبرہڈکونسلز کی تعداد بہت زیادہ ہوچکی ہے چودہ اگست کوقومی وقار کے ساتھ ٹی ایم اے میں شاندارتقریبات منعقدہوں گی ان خیالات کااظہار ٹی ایم اومانسہرہ اظہرمظفرخان نے شمال سے گفتگوکرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ ٹی ایم اے مانسہرہ میں سینٹری ورکروں کی کمی ہے لہذا اس کمی کودورکرنے کیلئے محکمانہ کوششیں جاری ہیں سینٹری ورکروں کی کمی کودورکرتے ہوئے شہرمیں عوامی منصوبوں کی بہتر سے بہترنگہداشت اورمکمل کرنے کے لئے نیک شگون ہے انہوں نے کہاکہ پرچم کشائی کی تقریب کے بعد شجرکاری بھی کی جائے گی اور ایک واک بھی کی جائے گی اس میں شہریوں کی ایک بڑی تعداد کے علاوہ ٹی ایم اے ملازمین اوردیگراداروں کے اہم قیادت اورورکربھی شرکت کریں گے اس کے علاوہ رات کو لائٹیں لگانے کے انتظامات بھی بہترین انداز میں کئے گئے ہیں اور بہتر سے بہترانتظامات کیلئے ٹی ایم اے مانسہرہ اپنی تمام ترصلاحیتیں بروئے کارلائے گی شہربھرمیں جھنڈیوں، جھنڈوں کی ریل پہل جاری ہے اوربہتراندازمیں تمام انتظامات کوآخری شکل دی جارہی ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.