پھلڑہ،محمد فیاض کے قتل میں نامزد ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا
پھلڑہ (نمائندہ شمال) پھلڑہ پولیس کی کامیاب کارروائی 2024۔08۔1 کو قتل ہونے والے محمد فیاض کے قتل میں نامزد ملزمان گرفتار تھانہ پھلڑہ میں نو تعینات ایس ایچ او وقاص احمد نیسابقہ دشمنی پر دروزاہ پھلڑہ کے رہائشی 35/36 سالہ فیاض نامی نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے نامزد ملزمان کو کو 13دن میں گرفتار کر تے ہوئے آلہ قتل برآمد کر لیانو تعینات ایس ایچ او تھانہ پھلڑہ نے آلہ قتل کلاشنکوف سمیت گرفتار کرلیا۔مقتول فیاض کی قتل کی دعویداری مقتول کے والد نے اکرم ولد حیدر اور ارشد ولد یعقوب ساکنان دروزاہ پھلڑہ کے خلاف کی تھی۔جو وقوعہ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے تھے۔جن دونوں ملزمان کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا گیا۔