عوامی خدمت میں کوئی کوتاہی نہیں برتی جائے گی،افتخارخان جدون
حویلیاں (نمائندہ شمال)عوامی خدمت میں کوئی کوتاہی نہیں برتی جائے گی،عمران خان کے نام پر عوام نے ہمیں اسمبلیوں میں بٹھایا ہے چیئرمین ڈیڈیک کمیٹی افتخار خان جدون کااپنے آفس میں آئے ہوئے عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ ضلع ایبٹ آباد میں ترقی کاسفر انشاء اللہ شروع ہوچکاہے عوام کو ان کے مسائل کے حل کیلئے دربدر نہیں ہونے دیں گے اللہ کے فضل سے ڈسٹرک ایبٹ آباد میں تحریک انصاف کے ممبران اسمبلی ہیں قومی وصوبائی اسمبلی میں ہم تمام مشاورت سے اپنے ضلع کے تمام علاقوں کی محرومیوں کو ختم کریں گے افتخار خان جدون چیئرمین ڈیڈک کمیٹی ایبٹ آباد نے کہاکہ تمام محکموں میں موجود لوگ عوام کے مسائل کو فوری طور پر حل کرنے میں اپنا کرداراداکریں عوام نے ہمیں اپنے مسائل کے حل کرنے کے لئے منتخب کیا ہے اس موقع پر ڈسٹرک ہیلتھ آفیسر ایبٹ آباد ڈاکٹر مشتاق خان تعلیم، بلدیات، سی۔این۔ڈبلیو، پبلک ہیلتھ اور دیگر محکموں کے افسران بھی اس کھلی کچہری میں موجود تھے اورآئے ہوئے لوگوں کے مسائل کو موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کیے افتخار خان جدون ممبر صوبائی اسمبلی کی کھلی کچہری ایبٹ آباد ان کے حلقہ انتخاب شیروان لوئر تناول کے عمائدین علاقہ کی ایک بڑی تعداد موجود تھی