مانسہرہ، انجمن تاجران ایبٹ آباد روڈ وارڈ نمبر1کی کابینہ بھی تشکیل
مانسہرہ(سٹی رپورٹر+چیف کرائم رپورٹر)انجمن تاجران ایبٹ آبادروڈوارڈنمبد 01مانسہرہ کی کابینہ تشکیل دے دی گئی۔انجمن تاجران مانسہرہ کے مرکزی صدر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ڈاکٹررضوان کوانجمن تاجران مانسہرہ کے مرکزی نائب صدر کی ذمہ داری سونپ دی گئی۔گزشتہ روزانجمن تاجران مانسہرہ کے مرکزی عہدیداروں نے ایبٹ آبادروڈ وارڈ نمبرایک کے تاجروں کی مشاورت کے بعد انجمن تاجران ایبٹ آباد روڈوارڈنمبرایک کی کابینہ تشکیل دے دی۔محمدظہیرخان کوصدر جبکہ محمد ذوالفقار زلفی کو جنرل سیکرٹری کی ذمہ داری سونپ دی گئی۔ڈاکٹررضوان کو مرکزی انجمن تاجران میں نائب صدر کی ذمہ داری دے دی گئی۔دیگرعہدیداروں میں سرپرست اعلی فاضل خان تنولی۔چیئرمین شعیب وائس چیئرمین مک محمد پرویز۔سینئرنائب مظہر جدون،سینیئرنائب صدرمحمدکلیم اعوان،نائب صدرمحمد عاصم تنولی،نائب صدرمحمد آصف خان جوائنٹ سیکرٹری محمدسعید،انفارمیشن سیکرٹری محمد فیاض شہزاداحمد،آفس سیکرٹری محمدبابر شامل ہیں۔انجمن تاجران مانسہرہ کے مرکزی صدر ملک شکیل اعوان،وائس چیئرمین الیکشن کمیشن عبدالمالک صراف،جنرل سیکرٹری رضامحمد خان سینئر نائب صدر حاجی وسیم عرف سیموں اوردیگر وارڈز کے صدور کے ہمراہ نوٹیفکیشن نومنتخب عہدیداروں کے حوالے کیا۔اس موقع پر نومنتخب صدرمحمدظہیرخان جنرل سیکرٹری محمد ذاولفقار ذلفی اوردیگرنے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم پرجس طرح کے اعتماد کا اظہارکیاگیاھے۔تاجروں کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گئے۔تاجروں کی خدمت ہمارا مشن ہے۔جس کے لیئے ہمارے دروازے 24 گھنٹے کھلے رہیں گئے۔ڈاکٹررضوان کو مرکزی انجمن تاجران مانسہرہ میں نائب صدر کی ذمہ داری سونپ دی گئی۔ایبٹ آباد روڈ کی کابینہ کی تشکیل کے بعد ایبٹ آباد روڈ کے تاجروں نے زبردست جشن منایا۔فوجی فاؤنڈیشن سے ڈھولک کی تھاپ پر تاجر خوشی مناتے ھوئے دوکلو میٹرکافاصلہ پیدل طے کر کے ختم نبوت چوک مانسہرہ پہنچے۔جہاں پر انجمن تاجران مانسہرہ کے مرکزی صدر ملک شکیل اعوان سینئر نائب صدر حاجی وسیم عرف سیموں اوردیگرنے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں۔آج جس طرح آپ تاجر بھائیوں نے ہمارے کندھے سے کندھاملایاھے۔ آپ کو مایوس نہیں کریں گئے۔انجمن تاجران وارڈ نمبر ایک ایبٹ آباد روڈ کی کابینہ میں جن تاجر نمائندوں کو شامل کیاگیا ہے۔تمام تاجر بھائیوں کے مسائل حل کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔