کھیل ذہنی اورجسمانی نشوونماکیلئے انتہائی ضروری ہیں، سلیم عمران
مانسہرہ(تحصیل جنرل رپورٹر) کھیل ذہنی اور جسمانی نشو ونما کے لیئے انتہائی ضروری ھیں، جس شہر میں کھیل گراؤنڈ یا کھیلوں کی سرگرمیاں نہ ھوں وہاں کے نہ صرف ہسپتال آباد ہوتے ہیں بلکہ نوجوان نسل کا بھی ریجان منفی سرگرمیوں کی جانب بڑھ جاتا ہے، کھیلوں کی سرگرمیاں بحال رکھنے کیلئے ٹورنامٹس کے انعقاد ضروری ہیں، سلیم عمران سواتی، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مگن مچھی پول میں کبڈی کھیل کا ایک عظیم الشان مقابلہ کاانعقاد کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق امیدوار قومی اسمبلی این اے 14 سلیم عمران سواتی تھے، کبڈی میچ مقابلہ میں جیتنے والی ٹیم کو سلیم عمران سواتی اور خرم شہزاد نے آخر میں ٹرافیاں و نقد انعامات دیئے جبکہ اس موقع پر سلیم عمران سواتی نے شائقین کنڈی سے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ کھیل ذہنی و جسمانی نشو و نما کیلئے انتہائی ضروری ھیں انہوں نے کہا کہ جس شہر یا گاؤں میں کھیلوں کے گراؤنڈ نہ ھو وہاں کے نہ صرف ہسپتال آبادہوتے ہیں بلکہ نوجوان نسل کا بھی منفی سرگرمیوں کی جانب ریجان بڑ جاتا ہے، انہوں نے کہ کہ کھیلوں سرگرمیوں کی وجہ نوجوان نسل کا منفی سرگرمیاں کی طرف ریجان کم ھوتا ہے، انہوں نے کہا کہ ھماری پوری کوشش ھو گی کہ ہر شہر یا گاؤں کی سطح پر نوجوانوں کو کھیلوں کے گراؤنڈ فراہم کرکے انہیں زیادہ سے زیادہ کھیلوں کے موقع فراہم کئی جائیں تاکہ ہر نوجوان کھیلاڑی نہ صرف کھیلوں کے ذریعے سے اپنی ذہنی و جسمانی نشو نما حاصل کر سکے بلکہ کھیلوں کے راستہ سے اپنے شہر و ملک کا نام بھی روشن کرسکے، اس موقع پر چیئر میں چہڑھ ریڑھ گلہ خرم شہزاد خان و دیگر نے بھی خطاب کیا اور کبڈی کھیل کے انعقاد پر نہ صرف ٹورنامنٹ آرگنائزر کمیٹی کو سلیم عمران سواتی کی طرف سے ایک لاکھ روپے اور خرم شہزاد کی طرف پچاس ھزار روپے دینے کا بھی اعلان کیا گیا، گزشتہ روز مگن مچھی پول میں منقعد ھونے والے کبڈی کھیل سے ھزارہ شایقین لطف اندوز ھوئے جبکہ آخر میں چیف گسٹ سلیم عمران سواتی نے ونر ٹیم کے کھیلاڑیوں کو ٹرافیاں اور نقد انعمام بھی دئیے