مہانڈری پل گرنے کے 14روز بعد پل تعمیر، ٹریفک بحال

0

مانسہرہ کے سیاحتی مقامات کو مانسہرہ سے ملانے والی شاہراہِ کاغان کو 14 روز بعد ہر قسم ٹریفک کے لیے بحال کردیا گیا شاہرہ کاغان کی بحالی سے وادی مین سیاحتی سرگرمیوں کا بھی باقاعدہ آغاز ہو گیا۔30 جولائی کو مہاندری کے مقام پر مہنور نالہ میں انے والے سیلابی ریلا کے باعث مرکزی پل کے بہہ جانے کے بعد وادی کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔ آج 14 روز بعد مہانڈری کے مقام پر نئے اسٹیل پل کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد مرکزی پل کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ جس سے ضلع مانسہرہ کا وادی کاغان ناران اور گلگت بلتستان سے زمینی رابطہ دوبارہ بحال ہو گیا ہے پل کا افتتاح سابق وفاقی وزیر سردار محمد یوسف اور کیپٹن ر صفدر نے کیا اس موقع پر پاک فوج ایف ڈبلیو او، چائنہ انرجی، این ایچ اے اور ضلعی انتظامیہ کے افسران و حکام بھی موجود تھے۔ پل کی تعمیر سے وادی کاغان میں دوبارہ سیاحتی سرگرمیوں کا بھی آغاز ہو گیا ہے اور سیاحوں کی آمد ورفت شروع ہو گئی ہے سابق وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے مہانڈری کے مقام پر پختہ پل بھی تعمیر کرنے کا اعلان کیا جبکہ سیلاب سے تباہ ہونے والے دوکانون اور جاں بحق ہونے والے 2 افراد کے لواحقین کو فوری معاوضہ دینے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو تخمینہ لگانے کی ہدایت بھی کی ہےa

Leave A Reply

Your email address will not be published.