ڈپٹی کمشنرکوہستان لوئر طارق محمود کی زیرصدارت اجلاس کاانعقاد

0

ایبٹ آباد (ہینڈ آؤٹ)ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر طارق محمود کی زیر صدارت وزیراعلی خیبرپختونخوا کے عوامی ایجنڈا پروگرام پر عملدرآمد کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع کوہستان لوئر کے افسران اور تمام محکموں کے سربراہان نے شرکت کی اور اپنے محکموں کی کارکردگی کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کو بریف کیا۔ ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر نے تمام محکموں کے سربراہان کو وزیر اعلیٰ کے ”عوامی ایجنڈے“ کے تمام پہلوؤں، عملدرآمد کے طریقہ کار، ٹائم لائنز اور ذمہ داریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیر اعلی کے عوامی ایجنڈا صوبے میں گڈ گورننس کو یقینی بنانے کے لئے ایک جامع پروگرام ہے۔ عوامی ایجنڈا گڈ گورننس کے لئے مختلف نکات پر مشتمل ہے جس میں سروس ڈیلیوری کے تمام شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ان نکات میں عوامی خدمات کے عمومی معاملات کے علاوہ صفائی ستھرائی، عوامی سہولت، ریونیو معاملات، پبلک سروس ڈیلیوری، کوالٹی کنٹرول، فوڈ اینڈ پرائس کنٹرول اور دیگر شامل ہیں۔تمام افسران سرکاری دفاتر میں وقت کی پابندی اور عملے کی حاضری کو ہر صورت یقینی بنائیں گے۔ اوپن ڈور پالیسی کے تحت سرکاری دفاتر اور حکام تک عوام کی رسائی آسان بنائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ شہری علاقوں میں صفائی کے خصوصی مہم جاری رکھی جائے۔ ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر نے کہا کہ وزیر اعلی کاعوامی ایجنڈا ہے اس کا مقصد گورننس کو یقینی بنا کر عوامی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانا ہے،یہ ایجنڈا عوامی توقعات ضروریات اور زمینی حقائق کو سامنے رکھتے ہوئے ترتیب دیاگیاہے، اس عوامی ایجنڈے پر عملدرآمد میں سب محکموں کاکردار لازمی ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.