اشیائے خوردونوش کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں

0

ایبٹ آباد (ہینڈ آؤٹ)ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کی جانب سے مہنگائی کے کنٹرول اور شہریوں کو مناسب نرخوں پر ریٹ لسٹ کے مطابق اشیائے خوردونوش کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر شہریوں کو اشیائے خوردونوش کی ارزاں نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کے لییضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی ریٹ لسٹوں کے تعین کے لیے ڈسٹرکٹ پرائس ری ویو کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس ایبٹ آباد میں منعقد ہوا جس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس، تاجر نمائندوں، محکمہ خوراک، لائیو سٹاک و دیگر محکمہ کے ضلعی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں کریانہ آئٹمز، اشیائے خوردونوش کی فروخت/ نرخوں کے تعین کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے اس بات پر زور دیا کہ شہری مہنگائی سے پریشان ہیں اور ان حالات کے تناظر میں ریٹس میں کمی پر زور دیتے ہوئے دوسرے اضلاع کے ساتھ موازنے کے بعد صرف کم از کم ریٹس کو مقرر کیا جائے تا کہ شہریوں کی مالی مشکلات میں کمی لائے جائے۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آبادزرک یار خان تورو، ڈسٹرکٹ آفیسر لائیو سٹاک، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ثناء فاطمہ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ارشد محمود، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انڈسٹریز محمد ابراہیم، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شمیم اللہ، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر محمد طارق، صدر آل ٹریڈ نعیم اعوان، تاجر رہنما خالد سلیم، تاجر رہنما مفتی جعفر طیار اور دیگر تاجر نمائندوں و افسران نے شرکت کی۔شہریوں سے گزارش کی گئی ہے کہ ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی کی نشاندہی کے لیے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون یقینی بناتے ہوئے اپنی تفصیلی شکایات متعلقہ پلیٹ فارمز جن میں ڈسٹرکٹ کنٹرول روم فون نمبر 09929310553، پاکستان سٹیزن پورٹل موبائل ایپ، مرستیال ایپ، ڈپٹی کمشنر آفس اور دیگر زیلی دفاتر میں رابطہ کر سکتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.