کمپلیکس، کرپٹ پریکٹسز کا خاتمہ، مریض کے علاج پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا

0

ایبٹ آباد(نامہ نگار) ایوب میڈیکل کالج /ہسپتال میں تمام کرپٹ پریکٹسز کا صفایا کر کے شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔مریض کے علاج اور اہمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ ناقص اور غیر معیاری انتظامات پر ہسپتال فارمیسی کو نوٹس کے ساتھ پانچ لاکھ جرمانہ بھی کیا ہے۔ ہسپتال میں مسائل پیدا کر کے ہماری مشکلات بڑھانے کی سازشیں ناکام بنائی جائیں گی،ان خیالات کا اظہار ایوب میڈیکل کمپلیکس کے چیئرمین بورڈ آف گورنرز پروفیسر ڈاکٹر عابد جمیل نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہسپتال کے حالات بہت خراب ہے اور اس کے ساتھ ساتھ کرپٹ مافیا بھی ہمارے لئے مسائل پیدا کر رہاہے جبکہ ہسپتال میں مریضوں کی مشکلات بڑھا کر اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے جنہیں نہ صرف نا کام بنایا جائے گا بلکہ ان کے خلاف سخت کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گا۔ مریضوں کے علاج اور اہمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا کیونکہ ہسپتال کے مسائل سے ڈائریکٹ مریض متاثر ہوتے ہیں۔ ہسپتال کی ایمرجنسی کی حالت دیکھ کر بہت دکھ ہوا جس پر فی الفور ایکشن لیتے ہوئے بہتری کا حکم جاری کیا ہے گند صاف کرنے میں وقت لگتا ہے۔ مزید کہا کہ صحت سہولت پروگرام جلدی شروع کر رہے ہیں صوبائی حکومت سے اس سلسلے میں بات چیت ہوئی ہے اس دفعہ کوشش ہے کہ کینسر کو بھی صحت سہولت پروگرام میں شامل کیا جائے۔ مریضوں کے آپریشنز بروقت کرنے کے لئے پرانی ڈینٹسٹی بلڈنگ میں مزید آپریشن تھیٹر بنانے کا حکم بھی جاری کر دیا ہے۔ ڈاکٹرز کو اب کام کرنا ہو گا کام چوری کی کوئی گنجائش نہیں۔ایم آر آئی اورسی ٹی سکین مشین کو ہنگامی بنیادں پر ٹھیک کر کے مریضوں کیلئے قابل استعمال بنا دیا ہے ایم آر آئی مشین کی مرمت کیلئے تین سالہ کنٹریکٹ بھی دیدیا ہے تا کہ خرابی ہونے پر فی الفور اسے ٹھیک کیا جا سکے اس کے ساتھ ساتھ دیگر خراب مشینری کو فی الفور ٹھیک کر کے مریضوں کیلئے آسانی پیدا کرنے کا حکم بھی جاری کرد یا ہے جبکہ ہسپتال کے لئے جبکہ دس نئی مشینیں بھی خریدی جا رہی ہیں۔آئی پی پی سنٹر کا افتتاح بھی کر دیا ہے اور اس سنٹر میں ہر سہولت دی گئی ہے بد عنوانی کے خلاف زیرو ٹالرنس ہے ڈاکٹرز کی ٹریننگ انتہائی ضروری ہے اسی سے ہی مریض کے علاج میں بہتری اور ڈاکٹرز کے رویہ کو جھانچا جا سکے گا۔ کیونکہ غلطیوں کو چھپانے سے بہتری نہیں آ سکتی بلکہ غلطیوں سے سبق سیکھنے اور درستگی سے ہی بہتری آئے گا۔ گائے بگائے ہسپتال کا دورہ کر رہا ہوں اس دوران ہسپتال فارمیسی میں ناقص اور غیر معیاری انتظامات ہونے پر نہ صرف نوٹس دیا بلکہ پانچ لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا ہے۔ ہسپتال کی سیکیورٹی صفائی پر بھی خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔ ہسپتال میں ڈین ہسپتال ڈائریکٹر نرسز ڈائریکٹر اور فنانس ڈائریکٹر کی تعیناتی عارضی طور پر کی گئی ہے اور بہترین لوگوں کو اس کے لئے چنا گیا ہے تین ماہ بعد قانون کے مطابق تعیناتیوں کا اشتہار دیکر مستقل بنیادوں پر تعیناتیاں کی جائیں گے۔ پروفیسر ڈاکٹر عابد جمیل نے مزید کہا کہ کاش اگر عبوری تعینات ہونے والے افسران کی طرح پہلے کام کیا جاتا تو آج میری دعوی سے کہتا ہوں کہ ایوب میڈیکل کمپلیکس صوبے کا بہترین ہسپتال ہوتا۔جونیئر ہونے کے باوجود ان کا کام خود بول رہا ہے اگر یہ میرٹ پر مستقل تعینات ہو جاتے ہیں تو یہ ہسپتال کی خوش قسمتی ہو گی اور اگر کسی وجہ سے نہ ہوسکے تو پھر یہ ان کو میں اپنا ساتھ رکھوں گا اورمجھے امید ہے کہ پھر بھی میرے ساتھ اسی طرح کندھے سے کندھا ملا کر کام کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.