پاکستان پیپلز پارٹی اقلیتوں کے حقوق کی ضامن ہے،سیدسلیم شاہ

0

ایبٹ آباد (سٹاف رپورٹر)ایسے معاشرہ کا قیام ممکن بنائیں گے جس میں تمام افراد کو مذہبی،، ثقافتی اور سماجی آزادی حاصل ہو، پاکستان پیپلز پارٹی اقلیتوں کے حقوق کی ضامن ہے، ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی ایبٹ آباد سید سلیم شاہ نے اقلیتوں کے قومی دن نیشنل مینارٹی ڈے کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کیا، انہوں نے کہا کہ اسلام بھی ہمیں امن، بھائی چارہ اور ایک دوسرے کا خیال رکھنے کا درس دیتاہے،شہید ذوالفقار علی بھٹو نے بھی ہمیشہ اقلیتوں کو ترجیح دی جبکہ صدر آصف علی زرداری نے 11 اگست ہر سال اقلیتوں کے قومی دن کے طور پر منانے کا باقاعدہ اعلان کر کے اقلیتوں کی معاشرے میں اہمیت اور افادیت کو واضح کردیا،ہم معاشرے میں بسنے والے تمام افراد کی بلاتفریق رنگ ومذہب فلاح و بہبود کے اقدامات کو یقینی بنائیں گے اور ملک میں بسنے والے دیگر مذاہب کے افراد کے جائز عزت و احترام کو ہمیشہ برقرار کھیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.