کوہستان،ڈرگ انسپکٹرمحمداشفاق کا میڈیکل سٹوروں کا معائنہ
کوہستان(نمائندہ خصوصی) ڈرگ انسپکٹر محمد اشفاق نے کمیلہ بازار اور پٹن بازار میں مختلف میڈیکل اسٹوروں کا معائنہ کیا۔ دوران معائنہ ایکسپائری، وارنٹی بلز، صفائی اور کنٹرول/نشہ آور ادویات چیک کیں۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کے ”عوامی ایجنڈا“پروگرام کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کوہستان اپر طارق علی اور ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر اور ڈی جی ڈرگ کنٹرول خیبرپختونخوا ڈاکٹر عباس خان کی ہدایت پر ڈرگ انسپکٹر محمد اشفاق نے کمیلہ بازار پولیس لائن روڈ کمیلہ اور پٹن بازار میں مختلف میڈیکل اسٹوروں کا معائنہ کیا۔ دوران معائنہ ایکسپائری، وارنٹی بلز، صفائی اور کنٹرول/نشہ آور ادویات چیک کیں۔ صفائی کی ناقص صورتحال پر میڈیکل سٹور مالکان کو وارننگ جاری کردی۔ ڈرگ انسپکٹر محمد اشفاق احمد نے چیکنگ کے دوران مختلف دوکان داروں کے خلاف ایکسپائری دوائی اور دیگر رول کے خلاف ورزی پر قانونی کاروائی کیا اور انہیں سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے میڈیسن رول۔کے خلاف ورزی کسی صورت قابل قبول نہیں۔ کسی بھی میڈیکل۔سٹور میں اگر اکسپائر دوائی یا وارنٹی بل نہیں ہوا یا صفائی میں غفلت پائی گئی تو سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لایا جائیں گا اور سٹور کو سیل کیا جائیں گا۔ اسلئے سب نے ایمانداری کیساتھ اپنا سٹور چلائیں انسانی جانوں سے کیساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں مذید کہا کہ پاکستانی رول کے مطابق انڈین میڈیسن پر مکمل پابندی ہے اور اگر کسی سٹور میں انڈین میڈیسن ملا تو اس کا سٹور فوری سیل کر کے ان کا لائسنس بھی منسوخ کریں گے۔