سرکاری ہسپتال میں بعض ڈاکٹروں و اہلکاروں کی مشکوک ڈگریوں کی بازگشت
مانسہرہ (کورٹس رپورٹر) مانسہرہ کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال میں ڈاکٹروں اور بعض دیگر اہلکاروں کی مشکوک ڈگریوں پر بھرتی کی باز گشت عوامی حلقوں نے نیچے سے اوپر تک تمام کی تعلیمی اسناد چیک کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے ذرائع نے بتایا کہ مانسہرہ کنگ عبداللہ ہسپتال کو جس طرح چلایاجا رہا ہے یا ڈاکٹر ٹھیکے کی ادویات کے ذریعے مانسہرہ میں اپنے کمیشن کے لیے کئی طرح کی بیماریاں پھیلا رہے ہیں اس پر کئی طرح کے سوال اٹھ رہے ہیں عوامی حلقوں نے ڈرگ انسپکٹر سے لے کر ہسپتال کے ڈاکٹروں اور تمام سٹاف کی تعلیمی اسناد کی از سر نو چیکنگ کیلئے ذمہ داروں کے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔