مانسہرہ کے تین وارڈز عہدیداران کے نام پر دو روز تک فائنل ہو جائیں گے
مانسہرہ(سٹی رپورٹر+چیف کرائم رپورٹر) انجمن تاجران مانسہرہ کے تین وارڈز کے عہدیداروں کے نام دوروز میں فائنل کرلیئے جائیں گئے۔جس کے بعد حلف برداری کی تقریب ھوگئی۔ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران مانسہرہ کے مرکزی صدر ملک شکیل اعوان نے اپنے اخباری بیان میں کیا۔انھوں نے کہاکہ انجمن تاجران مانسہرہ کے تمام وارڈزکے عہدیداروں کے نام دوروز میں فائنل کرلیئے جائیں گئے۔شنکیاری روڈز سمیت دیگردو وارڈز پر نمائندوں کے چناؤ کے حوالے سے تاجروں سے مشاورت مکمل کر لی گئی ھے۔جن کے نوٹیفکیشن دوروزتک جاری کر دیئے جائیں گئے۔جس کے ساتھ ھی مانسہرہ کے 17 وارڈزکی کابینہ مکمل ھوجائے گئی۔مرکزی کابینہ سمیت تمام وارڈزکی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب جشن آزادی کے فورا بعد منعقد کی جائے گئی۔پہلی بار47ھزارتاجروں کی خدمت کے لیئے دوھزار نمائندے ھوں گئے۔انھوں نے کہاکہ تاجروں کی خدمت کے لیئے ھمارے دروازے 24 گھنٹے کھلے رہیں گئے۔