پاکستان انجینئرنگ کونسل انتخابات،یونائیٹڈ انجینئرنگ الائنس کا پلڑہ بھاری

0

مانسہرہ(خبرنگار خصوصی)18 اگست ہونے ہونے والے پاکستان انجینرنگ کونسل kpk کے انتخابات میں یونایٹیڈانجینرنگ الانس کے امیدواروں کا پلڑہ بھاری۔مانسہرہ کی انجینرنگ کونسل نے بھی انتخابات میں یونایٹیڈانجینرنگ الانس کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا۔اس سلسلے میں سی اینڈ ڈبلیو مانسہرہ کے دفتر میں انجینرزکااجلاس منعقد ہواجس میں کثیر تعداد میں انجینرز نے شرکت کی۔اجلاس میں گورنمنٹ کنٹرکٹرز ایسوسی ایشن کے صدرارشاد خان،جنرل سیکرٹری ملک سہیل،سینئر نائب صدر مدثر شاہ،زاہد سخی خان،شاہد خان اوردیگر نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر کنٹرکٹرز ایسوسی ایشن ارشاد خان،ملک سہیل،زاہد خان،مدثر شاہ اوردیگر نے اپنے خطاب میں کہاکہ یونایثیڈ انجینئرنگ الانس نے ہمیشہ انجینرز کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی ہے اوراب بھی اسی مقصد کے تحت میں مذکورہ گروپ کے امیدوار میدان میں ہیں۔مقررین نے کہا کہ یونایٹیڈ انجینئرزالاؤنس کے چیئرمین کے امیدوارانجینئر سید اشفاق،سینیر وائس چیئرمین کے امیدوار انجینئرسید نفاست شاہ نے ہمیشہ انجینئرزاور ٹھکیداربرادری کے مورال کو بلند کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں درپیش مسائل کو بھی حل کیا ہے انشاء اللہ 8اگست کو ہم مانسہرہ سے یوناٹیڈ انجینئرنگ الاؤنس کے پورے پینل کوکامیابی سے ہمکنار کرائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.