ٹمبرمافیا سمیت دیگر جرائم پیشہ افراد کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی
ڈھوڈیال (کرائمز رپورٹر)تھانہ شنکیاری کی حدود میں امن و امان قائم رکھنے اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اورمنشیات فروشوں،ٹمبر مافیا سمیت دیگرجرائم کے حاتمہ کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،موت کے سوداگروں کا قلع قمع کرنے کے لئے جلد گرنیڈ آپریشن کیا جائے گا، سوشل میڈیا کا غلط استعمال اور جھوٹی افوائیں پھیلانے والوں کے حلاف بھی گھیرا تنگ کیاجائے گا نو تعینات ایس ایچ او تھانہ شنکیاری،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ شنکیاری کے نوتعینات ایس ایچ او انس خان کی مقامی صحافی برادری سے ایک تعارفی منٹنگ کاانعقاد ھوا جس میں شنکیاری اور ڈھوڈیال صحافیوں نے شرکت کی صحافی برادری نے نوتعینات ایس ایچ او انس خان کو تھانہ حدود میں درپیش علاقائی و عوامی مسائل سے آگاہ کیااس موقع پر ایس ایچ او نے جرائم پیشہ عناصر کو پیغام دیتے ھوئے کہا کہ منشیات فروشوں، ٹمر مافیااوردیگر جرائم میں ملوث عناصر تھانہ کی حدود چھوڑ دے اوررضاکارانہ طور پر اپنے مکروہ دھندے ترک کردیں بصورتِ دیگر جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف اپنی ہاتھوں نمٹاجائے گا انہوں نے کہا تھانہ حدود میں امن امان قائم رکھنے اورعوام کے جان ومال کے تحفظ ہرصورت یقنی بنایاجائے اور ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اورسوشل میڈیا پر جھوٹی من گھڑت افواہیں پھیلانے والوں سے بھی سختی سے نمٹا جائے گا۔علاوہ ازیں شنکیاری میں ٹریفک روانی میں خلل ڈالنے والے غیر قانونی منی اڈوں اور رھیڑی بانوں کے حلاف بھی سحت ایکشن لیا جائے گا